• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 22022

    عنوان: میرا سوال یہ ہے کہ نماز کے بعد باجماعت بلند آواز یا خاموشی کے ساتھ دعا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے یا نہیں؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ نماز کے بعد باجماعت بلند آواز یا خاموشی کے ساتھ دعا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 22022

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):856=603-6/1431

    نمازوں کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دعا کرنا ثابت ہے، ”عمل الیوم واللیلة لابن السنی“ میں ان دعاوٴں کا مفصلاً ذکر موجود ہے اور جب آپ علیہ السلام ذکر واوراد میں مشغول رہتے ہوں گے تو ظاہر ہے کہ صحابہٴ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین بھی اورادواذکار میں مشغول ہوتے ہوں گے ؛ لہٰذا دلالةً بعد نماز اجتماعی دعاء کا ثبوت ہوگیا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند