• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 17422

    عنوان:

    میری بیٹی عنبرین شیخ جو تیرہ سال کی ہے،اس کو کھانسی اور سانس کی بیماری ہے جو کہ دو سال کی عمر سے ہے ۔اس کا علاج بہت جگہوں سے کرایا پر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اس کی حالت بھی کمزور ہے، آنکھوں سے پانی بھی جاتا ہے، دماغ بھی کمزور ہے ۔ برائے مہربانی میری بچی کے لیے کوئی اچھا علاج بتائیں او راس کے لیے دعا بھی کریں کہ اللہ اس کو شفا عطا فرمائے۔ آمین

    سوال:

    جواب نمبر: 17422

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):2069=1645-11/1430

    کسی اچھے حکیم کو دکھلاکر پابندی سے علاج کرائیں اوراس سے کہہ دیں کہ پانچوں نماز کے بعد گیارہ مرتبہ یَا قَوِيُّ یَا نُوْرُ پڑھ لیا کرے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند