عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 166697
جواب نمبر: 16669701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 198-137/SN=3/1440
احمد رضا خاں بریلوی کو جو لوگ مقتدیٰ مانتے ہیں، انہیں ”بریلوی“ کہا جاتا ہے، یہ لوگ دین کے نام پر بہت سی ایسی چیزوں پر عمل کرتے ہیں جن کا قرآن وحدیث نیز صحابہ کرام تابعین اور ائمہ مجتہدین سے کوئی ثبوت نہیں ہے، مثلاً تیجہ، چالیسواں مروجہ عرس، مروجہ میلاد وغیرہ، ایسے لوگوں سے دور رہنا چاہئے ورنہ آدمی خواہی نہ خواہی ”بدعت“ کا مرتکب ہو جائے گا۔
(۲) اس مسئلے کو سمجھنے کے لئے ”محاضرات بر موضوع رد رضاخانیت“ (موٴلفہ حضرت مولانا مفتی امین صاحب پالن پوری دامت برکاتہم) اور ”مطالعہ بریلویت“ سے ”نورو بشر“ کے عنوان کے تحت جو مشمولات ہیں، ان کا مطالعہ کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میری عمر 37سال ہے ابھی تک غیر شادی شدہ
ہوں میں ایک شیعہ گھرانہ میں پیدا ہوا اور ہماری فیملی کٹر نہیں ہے۔ میرے ابو ہاتھ
باندھ کر نماز پڑھتے ہیں، ہم لوگ صرف محرم کو دس دن مجلس جلوس ماتم میں شریک ہوتے
ہیں اور میں 2001کے محرم تک مجلس جلوس ماتم میں شریک ہوتا رہا اس سے زیادہ نہ تو میں
کبھی شیعہ حضرات سے ملا اور نہ ہی کوئی اور عقائد میرے ذہن میں آئے۔ مگر 2002میں میں
نے ماتم چھوڑ دیا کیوں کہ مجھے اس کا فلسفہ سمجھ میں نہیں آیا اور پھر مجلس میں
کوئی آیت کہیں سے پڑھ کر کوئی آیت کہیں سے ملا کر اپنی بات میں وزن پیدا کرنے سے
بھی میری روح خاطی ہوگئی۔ اس طرح ہر نئے سال میں میں ان سے تائب ہوتا گیا۔ میں نے
کبھی کوئی اہل تشیع کی کتب کا مطالعہ نہیں کیا۔ 2005میں میں عمرہ پر گیا تو بغیر
کسی بھی فقہ کی کتب کے مطالعہ کے مجھے اللہ کے ہر چیز کا مالک اور مددگار ہونے کا
ایمان اور یقین ہوگیا۔ اس وقت سے میں نے یا علی مدد کہنا بھی چھوڑ دیا اور صرف اس
عقیدے کا ہوگیا ہوں کہ سب کچھ اللہ ہی ہیں اور کوئی اور نہ مدد کرسکتا ہے اور نہ
کرتا ہے۔ ...
آپ نے آئی ڈی نمبر ۳۹۱۵/ میں کہا ہے کہ تقویة الایمان کتاب کو جوغلط کہتاہے اس سے ثبوت مانگوکہ یہ کتاب کیوں غلط ہے تو میں نے پوچھا ہے، وہ کہتے ہیں کہ اس میں لکھا ہے کہ (اللہ عزوجل کے سامنے سب مخلوق چمار سے بھی زیادہ ذلیل ہے) اور اس میں لکھا ہے کہ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا واسطہ دے کر اللہ عزوجل سے دعا نہیں کرنی چاہیے)اوراس میں لکھا ہے کہ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے بڑے بھائی ہیں) (معاذاللہ) ۔ اب آپ بتائیں کہ یہ تین باتیں جو لکھی ہیں صحیح ہیں ؟ اگر صحیح ہیں توکیسے ثابت کرنا چاہیے کہ یہ صحیح ہیں۔
2542 مناظر(1) کیا دیوبند کا مطلب شیطان کا بندہ ہوتا ہے؟ (2) نجد سے شیطان کی سینگ اٹھے گی، کیا دیوبند شیطان کی سینگ ہے؟ (3) تم لوگ جو بکتے ہو کہ یارسول اللہ کہنا شرک اور بدعت ہے، کیا حاجی امداد اللہ بھی شرک کرتے تھے؟ (4) تم لوگوں نے ابھی تک زلزلہ کا جواب اچھی طرح نہیں دیا، جو علامہ ارشد القادری صاحب کی لکھی ہوئی کتاب ہے۔
میں تفصیل سے جاننا چاہتا ہوں کہ کیا ہم دیوبندی بریلویوں کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں؟ براہ کرم، ان دو فرقوں کے درمیان بڑے بڑے اختلافات پر روشنی ڈالیں۔
فرقے کا کیا مطلب ہے؟ کیا اہل الحدیث، بریلوی، جماعت اسلامی اور تبلیغی جماعت الگ الگ فرقے ہیں یا نہیں؟ اور عقائد کے اعتبار سے کہاں تک صحیح ہیں؟
اللہ اپ لوگوں کو اور ترقی عطاکرے ۔ آمین ۔ میر سوال یہ ہے کہ میں غیر مقلد ین کے علاقے میں رہتاہوں، وہ کہتے ہیں کہ ہم جو نماز پڑھ رہے ہیں وہ حدیث کے مطابق نہیں ہے۔ براہ کرم، درج ذیل موضو ع پرمستند احادیث کا حوالہ دیں (۱) نماز میں ناف کے نیچے ہاتھ رکھنا ۔ (۲) دعائے قنوت ۔ (۳) سجدہ سہو ۔ (۴) تراویح ۲۰ / رکعات ۔(۶) عیدین کی نمازوں کے آخر میں تکبیر۔
میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ آخر کیوں آپ لوگ کسی بھی سوال کا تفصیل سے جواب نہیں دیتے،خاص کر جب سوال مسلکوں سے جڑا ہوتا ہے؟ میں یہ جاننے کی کوشش کررہا ہوں کہ آخر کون سا مسلک صحیح راستے پر ہے مگر یہ دیکھ کر کی ہر مسلک کے علما دوسرے کو غلط ٹھہراتے ہیں بڑا ہی افسوس ہوتا ہے۔ آخر کیوں لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں کو لے کر لڑ رہے ہیں؟ ان باتوں سے کہیں ہم گمراہ نہ ہوجائیں۔ میری اصلاح کریں ۔ بڑی کشمکش میں ہوں۔
2974 مناظرغیر مقلدوں کا فتنہ کب اور کیسے شروع ہوا؟ اور ان کی کون سی ایسی باتیں ہیں جن کی وجہ سے یہ گمراہ ہیں؟
3091 مناظرایک شخص جو کہ اپنے آپ کو بزرگ کہتا ہے اور زور و شور سے لوگوں کو اپنا مرید بناتا ہے مگر اس شخص کے اندر کچھ ایسی باتیں ہیں جو خلجان پیدا کرتی ہیں مثلاً: (۱) وہ ارواح کو بلاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ شخص یہاں کا حاکم ہے یہی سب کچھ فیصلہ کرتا ہے۔ (۲) لوگوں سے کہتے ہیں کہ اپنی بیویوں کو لے کر اجمیر چلو اور جو کچھ کرنا چاہیں کریں وہ سب گناہ معاف کروادیں گے۔ (۳) نماز باجماعت ادا نہیں کرتے۔ (۴) آسمانی مخلوقات ہونے کا دعوی کرتے ہیں۔ عورتوں سے تنہائی میں ملتے ہیں ان کے سروں اور پیشانی پر ہاتھ رکھ کر ان کو مرید کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آسمانی مخلوق ہونے کے سبب ان کو پردہ لازم نہیں۔ (۵)جھوٹ بولتے ہیں۔ (۶) فرشتوں کے ذریعہ جنت میں اپنی من پسند چیزوں کو روانہ کرنے پر قدرت کا دعوی کرتے ہیں۔ (۷) موت کو ٹالنے اور موت کا وقت بتانے پر قادر ہیں۔ (۸) مزاروں پر جانے کی اور منتیں مانگنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ (۹) علمائے وقت کو علمائے سوء کہتے ہیں ۔ ایسے شخص کی اقتداء جائز ہے ناجائز ہے؟
2122 مناظرکیا مسلمان کے لیے قادیانیوں کا کھانا پکانا جائزہے؟
2673 مناظرمیرا ایک غیر مقلد ( اہل حدیث ) دوست ہے، اس کا کہنا ہے کہ قرآن اور حدیث میں اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ہم نماز کے بعد جماعت کے ساتھ تسبیح پڑھ سکتے ہیں ، ہلکی آواز میں بھی یہ حرام ہے ۔وہ یہ بھی کہہ رہاہے کہ کچھ احادیث میں ہے کہ ایک دن کچھ صحابہ کرام مسجد میں تسبیح یا قرآن پڑرہے تھے ، اسی دوران آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور ان کو طعنہ دے کر مسجد سے باہر لائے ۔ میں نے دارالعلوم دیوبند سے فارغ بہت سارے علمائے کرام سے رابطہ کیااور میں نے ان کو ساری باتیں بتائی ۔اس پر ان کا جواب ہے کہ نماز کے بعد مسجدمیں جماعت کے ساتھ یا ضبط اورانضباط کے ساتھ دھیمی آواز میں تسبیح پڑھنے میں کوئی مضائقہ نہیں ۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ کچھ خاص دنوں میں جیسے شب قدر ، شب برات، وغیر ہ میں ہم مائک استعمال کرسکتے ہیں ، ہر وقت نہیں ۔ میں اپنے دوستوں کی غلط فہمی کو دور کرناچاتاہوں مگر وہ قر آ ن یا مستند حدیث کا حوالہ مانگتے ہیں ۔ بر اہ کرم، جواب دیں۔
3167 مناظر