• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 2072

    عنوان: کیا اہل حدیث سنی مسلمان نہیں ہیں؟

    سوال:

    میر ے دو سوالات ہیں: (۱) اہل حدیث کون ہیں (یا وہابی) کیاوہ سنی مسلمان نہیں ہیں؟ یا کیا وہ قادیانیوں کی طرح خارج از اسلام ہیں؟ (۲) کیا ہم اہل لڑکا سے اپنی لڑکیوں کی شادی کراسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 2072

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 847/د=813/د

     

    (۱) (الف) اہل حدیث ائمہ مجتہدین یعنی امام اعظم ابوحنیفہ، امام مالک، امام شافعی، امام احمد بن حنبل رحمھم اللہ میں سے کسی کی تقلید نہیں کرتے اور ان کو برا بھلا کہتے ہیں، نیز حضرات صحابہٴ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے اجماع کے منکر ہیں اور کسی ایک حدیث کے ظاہر معنی کو لے کر بقیہ احادیث کا جو صحیح طُرُق سے ثابت ہیں انکار کرتے ہیں اس ایک حدیث پر عمل کرکے اہل حدیث ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں یہ غیرمقلد فرقہ گمراہ ہے۔ (ب) اور اہل سنت والجماعت سے خارج ہے۔ (ج) خارج از اسلام ہونے کا حکم تو نہیں لگایا جاسکتا، البتہ گمراہ ضرور ہیں۔

    (۲) نکاح ناجائز تو نہیں ہوگا البتہ نہ کرنا بہتر ہے، کوئی دوسرا مناسب رشتہ تلاش کرلینا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند