عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 1550
کیا اہل الحدیث، بریلوی، جماعت اسلامی اور تبلیغی جماعت الگ الگ فرقے ہیں؟
فرقے کا کیا مطلب ہے؟ کیا اہل الحدیث، بریلوی، جماعت اسلامی اور تبلیغی جماعت الگ الگ فرقے ہیں یا نہیں؟ اور عقائد کے اعتبار سے کہاں تک صحیح ہیں؟
جواب نمبر: 155023-Sep-2023 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 557/ م= 552/ م
الگ الگ خیالات و عقائد کی حامل جماعت اور گروہ کو ?فرقہ? کہا جاتا ہے، اس اعتبار سے مذکورہ جماعتیں ایک دوسرے سے الگ الگ ہیں، ان میں عقائد کے اعتبار سے تبلیغی جماعت صحیح ہے کیوں کہ ان کے عقائد اہل سنت والجماعت کے مطابق ہیں، بقیہ مذکورہ جماعتوں کے عقائد اہل سنت والجماعت سے مختلف ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
حضرت بریلوی کیا ہیں کیا یہ کوئی فرقہ ہے؟ اورکچھ لوگ کہتے ہیں کہ دیوبندی اہل سنت نہیں ہیں۔ یہ بعد میں اپنے آپ کو ظاہر کرتے ہیں۔ اور کچھ لوگ آپ کو لوٹا کیوں کہتے ہیں؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ دیوبندی بھائی جو آیت کافروں کے لیے اتری تھیں وہ مسلمانوں پر چسپاں کرتے ہیں، ایسا کیوں ہے؟اگر آپ ہی ایسی فرقہ بندی میں پڑ گئے تو باقی لوگوں کا کیا ہوگا؟ آپ باتیں کرتے ہیں کہ فرقہ بندی ختم ہو اور کسی کو بریلوی کہنا برا کہنا یہ کہاں کا اصول ہے؟ برائے مہربانی کوئی عقل کے ناخون لیں اور فرقہ بندی نہ پھیلائیں۔ یہ جو آپ جیسے مولوی حضرات عوام کو گمراہ کررہے ہیں کہ فلاں کے پیچھے نماز نہ پڑھو، کیا آپ کی تبلیغ یہی ہے؟
5968 مناظرمیں دبئی میں رہتاہوں اور حنفی مسلک پر عمل کرتاہوں۔ یہاں زیادہ تر لوگ اہل حدیث کے مسلک پر عمل کرتے ہیں۔ یہاں کی مسجد میں امام صاحب بخاری شریف کی کچھ احادیث پڑھ کر بتاتے ہیں کہ : (۱) مرد و عورت کے درمیان نماز میں کوئی فرق نہیں ہے ؟ ؟
4639 مناظرمیرے والد صاحب اسماعیلی شیعہ ہیں لیکن میری ماں سنی حنفی ہے، اور میں سنی حنفی کی طرح عبادت کرتا ہوں لیکن میرے والد مجھے حنفی کی طرح عبادت نہیں کرنے دیتے ہیں۔ اورمیں اس طریقہ کو نہیں پسند کرتا ہوں جس طرح اسماعیلی نماز پڑھتے ہیں۔ مجھے صحیح راستہ بتائیں۔
7080 مناظرمیں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ آخر کیوں آپ لوگ کسی بھی سوال کا تفصیل سے جواب نہیں دیتے،خاص کر جب سوال مسلکوں سے جڑا ہوتا ہے؟ میں یہ جاننے کی کوشش کررہا ہوں کہ آخر کون سا مسلک صحیح راستے پر ہے مگر یہ دیکھ کر کی ہر مسلک کے علما دوسرے کو غلط ٹھہراتے ہیں بڑا ہی افسوس ہوتا ہے۔ آخر کیوں لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں کو لے کر لڑ رہے ہیں؟ ان باتوں سے کہیں ہم گمراہ نہ ہوجائیں۔ میری اصلاح کریں ۔ بڑی کشمکش میں ہوں۔
4279 مناظرفتویٰ نمبر ۵۸۵/ب کے حوالے سے سوال
شیعہ جن بارہ امام کا ذکر کرتے ہیں کیا ہ ہمارے (سنیوں) کے بزرگ نہیں ہیں؟کیا وہ تمام اہل بیت سے ہیں؟کیا ہم بھی ان کو امام کے ساتھ بلائیں؟ ان شیعوں سے ہم ملیں تو سلام کرنا جب نا گزیر ہو تعلق کی وجہ سے تو کیسے بلائیں تاکہ ان کو قریب کر کے دعوت کی محنت کے ذریعہ سے ان کی ہدایت کی محنت کی جاسکے؟ اگر مجبوری میں ان کے ساتھ کھانا پڑے یا ان کا جھوٹا کھانا پینا پڑے تواس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
18984 مناظرقبروں کی زیارت کرنا اور اسکے لیے سفر کرنا کیسا ہے؟
فتوی آئی ڈی نمبر 5657میں آپ نے کہا ہے کہ تقویة الایمان کتاب میں ایسی کوئی بات نہیں ہے تم خود پڑھ کے دیکھ لو۔ تو میں نے یہ کتاب خریدا ، کراچی میں عائشہ منزل پر مدنی مسجد ہے تبلیغ جماعت کی اور ہر ہفتہ وہاں اجتماع بھی ہوتا ہے وہاں سے میں نے یہ کتاب ایک سو پچیس روپیہ کی لی ہے ویسے یہ چھپی جو ہے اسلامی کتب خانہ فضل الہی مارکیٹ چوک اردو بازار لاہور میں ہے۔ المختصر میں نے یہ پڑھی ہے اوربھی اس کو پڑ رہا ہوں جتنا پڑھا ہے وہ بتارہا ہوں کہ اس میں لکھا ہے کہ (بعض جاہل یہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم اللہ عزوجل سے سوال کرنے لگو تو میرا واسطہ دے کر سوال کرو ،کیوں کہ اللہ عزوجل کے نزدیک میری بڑی حرمت ہے۔ یہ روایت موضوع اور سفید جھوٹ ہے۔ اہل علم میں سے کسی نے اس کو روایت نہیں کیا ہے اور نہ یہ روایت مسلمان کی کسی معتبر کتاب میں لکھی ہے۔ اگر کسی میت میں یہ فضیلت ہوتی کہ بارگاہ کبریائی میں اس کا واسطہ دے کر دعا کی جاسکتی تو سب سے مقدم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل ہوتی اور اگر اس سے کچھ فائدہ کا حصول مقصود ہوتا تو سب سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین آپ کے انتقال کے بعد آپ کا واسطہ دینا اپنا دستور العمل ٹھہراتے، لیکن نہ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی یہ فضیلت کبھی بیان فرمائی اور نہ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین نے کبھی آپ کے نام کا واسطہ دے کر دعا کی۔ صفحہ نمبر 592-593۔ابھی اس میں اور بھی بہت کچھ ہے (چمار کا بھی لفظ ہے اس میں) اگر آپ کہیں تو ایک ایک کر کے سب سوال کرتا رہوں گا؟
3784 مناظرمیں حنفی مسلک کا پیروکار ہوں اور میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا ہمیں ابو الاعلی مودودی کا لٹریچر پڑھنا چاہیے؟ برائے کرم تفصیلی جواب عنایت فرماویں.
3733 مناظرجناب ! مجھے یہ صرف یہ بتادیں کہ آپ اپنے اکابر علمائے دین اشرف علی تھانوی، قاسم نانوتوی، رشید احمد گنگوہی وغیرہ کی کتابوں میں لکھی گئی گستاخیوں کے بارے میں کیا ارشاد فرماتے ہیں۔ کیا آپ کے نزدیک یہ گستاخیاں ہیں کہ نہیں؟
6248 مناظر