• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 34898

    عنوان: میں ابو الاعلی مودودی کے بارے میں علمائے حق کی رائے جاننا چاہتاہوں۔

    سوال: میں ابو الاعلی مودودی کے بارے میں علمائے حق کی رائے جاننا چاہتاہوں۔

    جواب نمبر: 34898

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1750=1412-11/1432 ابوالاعلی مودودی عالم دین نہیں۔ وہ ایک انگریزی داں، مشہور صاحب قلم اور صحافی ہیں، کسی مستند دینی درسگاہ کے فاضل نہیں ہیں۔ قرآن وحدیث اور فقہ کے احکام ومسائل میں وہ درک نہیں رکھتے، آزاد خیال ہیں، عقائد ہوں، اعمال ہوں یا تاریخی اسلامی واقعات ہوں ان سب کو اپنی عقل پر تولتے ہیں، قرآن وحدیث کے مطابق نہیں چلنا چاہتے بلکہ قرآن وحدیث کو اپنے مطابق بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ صرف اپنے آپ کو معیار حق سمجھتے ہیں اور دیگر تمام علماء ومشائخ کو تابعین کو حتی کہ حضرات صحابہٴ کرام کو معیار حق نہیں سمجھتے ہیں۔ ان کے کچھ نظریات وخیالات بڑے گمراہ کن ہیں، تمام علمائے حق کے ساتھ پیدائشی دشمنی رکھتے ہیں، ان کا کوئی نصب العین نہیں، کبھی خمینی کے ہمدوش نظر آتے ہیں کبھی غیرمقلدوں کے کاندھے سے کاندھا ملاتے ہیں، خالص سیاسی دنیادار قسم کے آدمی ہیں اور اسلامی جماعت کا چولا بدل کر اپنے قلم کی شیرینی سے لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں، ان کے بارے میں علمائے کرام نے بے شمار کتابیں لکھی ہیں، انھیں دیکھئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند