• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 484

    عنوان: دیوبند کا نام دیوبند کیسے پڑأ؟

    سوال:

    (1)    کیا دیوبند کا مطلب شیطان کا بندہ ہوتا ہے؟

    (2)    نجد سے شیطان کی سینگ اٹھے گی، کیا دیوبند شیطان کی سینگ ہے؟

    (3)    تم لوگ جو بکتے ہو کہ یارسول اللہ کہنا شرک اور بدعت ہے، کیا حاجی امداد اللہ بھی شرک کرتے تھے، کیوں کہ ان کا شعر ہے:

    لگا تکیہ ، گناہوں کا پڑا دن رات سوتا ہوں = مجھے اب خواب غفلت سے جگادو یا رسول اللہ!(صلی اللہ علیہ وسلم)

    (4)    تم لوگوں نے ابھی تک زلزلہ کا جواب اچھی طرح نہیں دیا، جو علامہ ارشد القادری صاحب کی لکھی ہوئی کتاب ہے۔

    ای میل کے ذریعہ مجھے جواب ضرور دینا۔    رہے گا یوں ہی ان کا چرچارہے گا = پڑے خاک ہوگئے جلنے والے

    جواب نمبر: 484

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 349/ن=328/ن)

     

    (1)  دیوبند ہزاروں سال پرانا قصبہ ہے، یہ اصلاً ہندووٴں کی بستی تھی اس سے پہلے یہ ہندووٴں کی کسی دیوی کا بَن تھا، پھر جب یہاں ہندووٴں کی آبادی ہوئی تو اس کو *دیوی بَن* کہا جانے لگا، پھر کثرتِ استعمال کی وجہ سے *دیوبند* ہوگیا۔ اس لیے *دیوبند* کے معنی شیطان کا بندہ کرنا درست نہیں ہے۔

    (2)  اس سینگ کے بارے میں آپ ہی کو زیادہ علم ہوگا کہ وہ دیوبند شہر کی طرح لمبا چوڑا ہوگا اوردیوبند شہر کس طرح سینگ بن جائے گا، اپنی کتابوں سے اس کی پوری تفصیل تحریر فرمائیں۔

    (3)  آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کو حاضر و ناظر نہ سمجھ کر اگر جوشِ محبت میں، یا غایتِ محبت اور شدید غم کی حالت میں یا اس عقیدہ سے کہ اس درود کو فرشتے آپ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچاتے ہیں تو *یا رسول اللہ* کہنا جائز ہے۔ لقولہ علیہ السلام: إنّ للہ  ملائکة سیّاحین في الأرض یبلغوني من أمتی السلام (الحدیث)

    (4)  مذکورہ کتاب کے ردّ میں *زلزلہ در زلزلہ* اور *بریلوی فتنہ کا نیا روپ* نامی کتابیں لکھی جاچکی ہیں، آپ اس کو خرید کر پڑھیں، اگر اس کے بعد بھی کوئی اشکال رہ جائے تو بذریعہ استفتاء دوبارہ یہاں دارالافتاء سے استفسار کریں۔ ان شاء اللہ قرآن و حدیث کی روشنی میں تشفی بخش جواب دیا جائے گا۔

     

    نوٹ: اچھے جواب کا معیار کیا ہے ؟ آپ تحریر فرمائیں!


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند