• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 4747

    عنوان:

    کیا آپ اہل سنت والجماعت (میرا عقیدہ دیوبندی ہے) اور اہل حدیث کے درمیان بڑے فرق کو بتائیں گے؟ کیا ہم ان سے شادی کرسکتے ہیں؟ کیا اہل حدیث امام کے پیچھے نماز قبول ہوگی؟

    سوال:

    کیا آپ اہل سنت والجماعت (میرا عقیدہ دیوبندی ہے) اور اہل حدیث کے درمیان بڑے فرق کو بتائیں گے؟ کیا ہم ان سے شادی کرسکتے ہیں؟ کیا اہل حدیث امام کے پیچھے نماز قبول ہوگی؟

    جواب نمبر: 4747

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 513=513/ م

     

    آپ اپنے مسلک (اہل سنت والجماعت) کے عقائد سے تو واقف ہی ہوں گے، اہل حدیث کے عقائد یہ ہیں کہ وہ اجماع و قیاس کو حجت نہیں مانتے، صحابہ کرام، فقہاء عظام اورسلف صالحین پر طعن و تشنیع کرتے ہیں، تقلید کو شرک جانتے ہیں، تراویح آٹھ رکعت کے قائل ہیں، وغیرہ وغیرہ۔ اگر ان کی لڑکیوں کے عقائد بھی اسی طرح کے ہوں تو ان سے شادی نہ کرنی چاہیے۔ اسی طرح اہل حدیث کے ایسے امام کے پیچھے جو مذکورہ عقائد رکھتا ہو اورواجبات و فرائض میں دوسرے مذہب والوں کی رعایت نہ کرتا ہو یعنی خون وغیرہ ناقض وضو چیز کے نکلنے سے وضو کا اہتمام نہ کرتا ہو، ایسے امام کی اقتداء میں نماز ادا نہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند