• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 46445

    عنوان: کس ہاتھ اور انگلی میں چاندی کی انگوٹھی پہننی چاہئے؟

    سوال: براہ کرم، صحیح احادیث کی روشنی میں وضاحت فرمائیں کہ کس ہاتھ اور انگلی میں چاندی کی انگوٹھی پہننی چاہئے؟

    جواب نمبر: 46445

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1121-867/H=10/1434 سب سے چھوٹی والی انگلی خواہ داہنے ہاتھ والی میں اور خواہ بائیں ہاتھ والے میں پہنے، دونوں طرح گنجائش ہے (فتاوی شامی: ۵/۲۳۰) اور ترک تختمم یعنی انگوٹھی پہننے کو ترک کردینا بہتر اور افضل ہے (وترک التختم اھ) وفي البستان عن بعض التابعین لا یتختم إلا ثلثة أمیر أو کاتب أو أحمق اھ․ (فتاوی شامي: ۵/۲۳۱، مطبوعہ نعمانیہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند