• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 30860

    عنوان: کیا عورت اپنے سر کے بالوں میں ٹیڑھی مانگ نکال سکتی ہے؟(۲) کیا اس کو اپنے شوہر اور محرم مردوں کے سامنے نکالنے کی اجازت ہے؟(۳) کیا عورت اپنے شوہر کے سامنے لپ اسٹک ، نیل پالش لگاسکتی ہے؟

    سوال: کیا عورت اپنے سر کے بالوں میں ٹیڑھی مانگ نکال سکتی ہے؟(۲) کیا اس کو اپنے شوہر اور محرم مردوں کے سامنے نکالنے کی اجازت ہے؟(۳) کیا عورت اپنے شوہر کے سامنے لپ اسٹک ، نیل پالش لگاسکتی ہے؟

    جواب نمبر: 30860

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):441=441-3/1432

    (۱) مانگ سیدھی نکالنی چاہیے۔
    (۲) اجازت ہے۔
    (۳) لگاسکتی ہے، بشرطیکہ اس میں ناپاک اجزاء کی آمیزش نہ ہو اور پرت جم جانے کی صورت میں وضو سے پہلے صاف کرلیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند