• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 145532

    عنوان: سفر حج میں شیونگ

    سوال: میں حج کے سفرمیں ہوں، میں مہاراسٹر پولس میں نو کری کرتا ہوں، مجھے ڈیپارٹ مینٹ (شعبہ) سے ڈاڑھی رکھنے کی اجازت نہیں ہے، سفر حج میں ڈاڑھی رکھتے ہوئے چالیس دن ہوتے ہیں، کیا میں چالیس دن پورے ہونے سے پہلے شیونگ کروں یا گھر پر آنے کے بعد شیونگ کروں؟

    جواب نمبر: 145532

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 049-050/D=2/1438

     

    آپ حرم شریف میں اور اس کے علاوہ جگہ میں بھی صدق دل سے اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ اے اللہ! میں نے آپ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے نیز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شباہت پیدا کرنے اور سنت پر عمل کرنے کے لیے جو داڑھی رکھی ہے، اے اللہ اسے آپ برقرار رکھئے اور اس کے برقرار رکھنے میں میری ہر طرح مدد فرمائیے اور میرے عمل میں ہمت و استقامت عطا فرمائیے۔

    پھر اعلیٰ آفیسران سے داڑھی رکھنے کی منظوری حاصل کرنے کی کوشش کیجئے۔ اگر خدا نخواستہ اجازت نہ ملے تو اس وقت اپنی ہمت کو ٹٹولئے حالات کا جائزہ لیجئے اور کچھ استفسار کرنے کی ضرورت محسوس ہوتو استفسار کیجئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند