• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 40814

    عنوان: ادھار مال پر زیادہ رقم لینا کیسا ہے

    سوال: ایک آدمی ساڑی کا کاروبار کرتا ہے، جب اسے نقد بیچنا ہوتا ہے تو ۳۰۰۰ دام بتا تا ہے اور ۳۰ دن کے ادھار کے لئے ۳۲۰۰ اور ۶۰ دن کے لئے ۳۴۰۰ دام بتاتا ہے ، وقت کی تاخیر سے زائد رقم لینا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 40814

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1216-795/H=9/1433 اگر ایجاب وقبول ایک جہت متعین کرکے کرتے ہیں، تو یہ بیع درست ہوجاتی ہے، مثلاً بائع کہے کہ میں نے یہ ساڑی ساٹھ دن کے ادھاڑ پر چونتیس سو روپئے میں تمھارے ہاتھ فروخت کردی اور مشتری کہے کہ میں نے قبول کیا تو یہ بیع درست ہوگئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند