• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 21464

    عنوان:

    میرے پاس بزنس کرنے کے لیے پیسے نہیں ہیں تو کیا میں لون لے کر بزنس کرسکتا ہوں؟ مجھے بزنس لون مل رہا ہے تو کیا ان پیسوں سے بزنس کروں گا تو کیا یہ بزنس حلال ہوگا یا حرام؟

    سوال:

    میرے پاس بزنس کرنے کے لیے پیسے نہیں ہیں تو کیا میں لون لے کر بزنس کرسکتا ہوں؟ مجھے بزنس لون مل رہا ہے تو کیا ان پیسوں سے بزنس کروں گا تو کیا یہ بزنس حلال ہوگا یا حرام؟

    جواب نمبر: 21464

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 682=560-4/1431

    سودی قرض لینے کی شریعت نے اجازت نہیں دی، سود کا لینا اور دینا دونوں شریعت میں حرام ہیں، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں پر لعنت فرمائی ہے۔ عن جابر رضي اللہ عنہ قال لعن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آکل الربا وموٴکلہ وکاتبہ وشاہدیہ وقال ہم سواء رواہ مسلم، البتہ لون کے پیسوں سے کیے جانے والے بزنس کا نفع حلال ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند