• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 2664

    عنوان:

    ای کرنسی کی تجارت درست ہے یا نہیں ؟

    سوال:

    میں انٹرنیٹ میں بزنس شروع کرنا چاہتا ہوں جو آن لائن سونے کی تجارت ہے، میں ای کرنسی(انٹرنیٹ وغیرہ کے ذریعہ) کی شکل میں سونا خرید سکتا ہوں، اصلی سونا نہیں ، لیکن یہ کرنسی اصلی سونا کے بدلے ہوگی، کمپنی ۷-۹٪  کے ریٹ سے فائدہ دے رہی ہے۔ براہ کرم، میر ی رہ نمائی فرمائیں کہ یہ تجارت حلال ہے یا حرام؟

    جواب نمبر: 2664

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 14/ ب= 16/ ب

     

    اصلی سونا نہیں ہے لیکن کرنسی اصلی سونا کے بدلہ ہوگی، اس کا کیا مطلب؟ معاملہٴ مذکورہ کی پوری نوعیت واضح نہیں اس کو وضاحت سے صاف صاف لکھ کر سوال دوبارہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند