• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 602074

    عنوان:

    انسانی ہڈیوں کا استعمال اور ان كی خریدوفروخت

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میڈیکل کالج میں انسانی ہڈیوں کو پڑھائی کے دوران استعمال کرنا جائز ہے ؟ اور اسے استعمال کی غرض سے ان کا خریدنا اور بیچنا شرعا جائز ہے یا نہیں؟ مہربائی فرما کر تفصیلی جوات عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 602074

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:397-386/sd=7/1442

     پڑھائی کے لیے انسانی ہڈیوں کو استعمال کرنا اور ان کی خرید و فروخت ناجائز ہے ، تفصیل کے لیے دیکھیے : احکام القرآن للتھانوی: ۱۳۰/۱۳، سورہ الاسراء، الآیة: ولقد کرمنا بنی آدم، المسئلة الثالثة: لا یجوز بیع اعضاء الانسان ولا کسر عظم المیت و لا جراحة لتعلیم الطب وتفتیش سبب الموت، أشرفیہ، دیوبند) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند