• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 605708

    عنوان:

    حرام پیسوں سے بزنس پروموٹ کروا نا

    سوال:

    اگر ہمیں معلوم ہو کہ ایک شخص دھوکے سے پیسہ کما تا ہے اور اُن پیسوں سے لوگوں کا بزنس بھی پروموٹ کرتا ہے تو کیا ہم انہی پیسوں سے اُن سے بزنس پروموٹ کروا سکتے ہیں؟وہ دوسرے لوگوں کی نسبت کم پیسہ لیتا ہے ؟

    جواب نمبر: 605708

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1165-823/D=12/1442

     ”ان پیسوں سے لوگوں کا بزنس بھی پروموٹ کرتا ہے“ صورت حال واضح نہیں ہے صحیح صورت حال بالوضاحت تحریر کریں۔

    اتنی بات تو متعین ہے کہ جس کے بارے میں معلوم ہوکہ وہ دھوکہ سے پیسہ کماتا ہے اس کے ساتھ بزنس میں شرکت کرنے سے احتراز کرنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند