• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 10080

    عنوان:

    کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں ․․․شراب کی خالی بوتلوں کا خریدنا اور اس کو صاف کرکے شراب بنانے والی کمپنی کو بیچنا جائز ہے کہ نہیں؟ جواب کا انتظار ہے۔ دعاء کی درخواست ہے۔

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں ․․․شراب کی خالی بوتلوں کا خریدنا اور اس کو صاف کرکے شراب بنانے والی کمپنی کو بیچنا جائز ہے کہ نہیں؟ جواب کا انتظار ہے۔ دعاء کی درخواست ہے۔

    جواب نمبر: 10080

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 94=94/ م

    شراب کی خالی بوتلوں کی خرید و فروخت اگرچہ فی نفسہ جائز ہے، اس لیے کہ وہ مال متقوم ہیں، لیکن شراب بنانے والی کمپنی کے ہاتھ فروخت کرنے میں ایک قسم کی اعانت علی المعصیة ہے، لہٰذا اس سے احتراز کرنا اچھا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند