• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 37695

    عنوان: آمدنی کی تقسیم

    سوال: اگر دو دوست آپس میں ایک ساتھ ملکر ایک برابر کی رقم لگاکر کاروبار کرتے ہی۔ ایک دوست کی محنت لگتی ہے اور دوسرے دوست کی محنت نہیں لگتی۔ تو انکی آمدنی دونوں دوستو کے درمیان کس حساب سے تقسیم ہوگی؟ کیا آمدنی میں دونوں برابر کے حقدار ہونگے یا کم زیادہ بھی بانٹ سکتے ہیں ؟مکمل شرائط لکھیں۔

    جواب نمبر: 37695

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 454-382/B=4/1433 آپ دونوں دوست جس طرح معاملہ کرنا چاہیں کرسکتے ہیں، نفع دونوں برابر برابر تقسیم کرنا طے کرلیں، یا ایک کا نفع ۴۰ فیصد اور دوسرے کا ۶۰ فیصد طے کرلیں۔ آپس کی رضامندی کے ساتھ دونوں طریقے صحیح ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند