• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 601309

    عنوان:

    کیا نو کوسٹ ای ایم آی سے آن لائن سامان خریدنا جائز ہے ؟

    سوال:

    آن لائن شاپنگ بالکل عام ہو چکا ہے، طرح طرح کے آفرس آ تے ہیں ، ان میں سے ایک نو کوسٹ ای ایم آی ہء جس میں انٹرسٹ خریدار کو ادا نہیں کرنا ہوتا ہے بلکہ شاپنگ کمپنی ادا کرتی ہے تو کیا ایسے میں سامان خریدنا جائز ہے ؟ رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 601309

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:326-383/L=6/1442

     مذکورہ بالا صورت میں ذکر کردہ آفر ”نوکوسٹ ای ایم آئی“ کے ذریعہ سامان خریدنے کی صورت میں اگر خریدار کو انٹرسٹ ادا نہیں کرنا پڑتا جیسا کہ سوال میں اس کی صراحت کی گئی ہے تو اس آفر سے فائدہ اٹھاکر خرید وفروخت کرنے کی شرعاً گنجائش ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند