• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 48740

    عنوان: میں دبئی میں مال بنواتاہوں اوریجنل کا کاپی اور یہاں ہندوستان میں ڈپلی کیٹ بول کر ہی بکتاہے، تو کیا اس طرح میرا ڈپلی کیٹ مال بنوا کر ہندوستان امپورٹ کرکے مال بیچنا صحیح ہے؟

    سوال: میرا کام پرفیوم کا ہے ، دبئی سے امپورٹ کرتاہوں ۔ سوال یہ ہے کہ میں دبئی میں مال بنواتاہوں اوریجنل کا کاپی اور یہاں ہندوستان میں ڈپلی کیٹ بول کر ہی بکتاہے، تو کیا اس طرح میرا ڈپلی کیٹ مال بنوا کر ہندوستان امپورٹ کرکے مال بیچنا صحیح ہے؟براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 48740

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1482-497/L=12/1434-U اگر بیچتے وقت ڈپلیکیٹ کی صراحت کردی جائے یا لوگوں میں مشہور ہو کہ یہ ڈپلیکیٹ مال ہے تو صراحت یا عرف کے بعد اس مال کو فروخت کرنے میں کوئی حرج نہیں: قال فيا لہندیة: جہل المشتري بوجود العیب عند العقد والقبض، فإن کان عالمًا بہ عند أحدہما فلا خیار لہ (عالمگیری: ۳/۵۸) وفي الکافي لابن قدامہ ”من علم بسلعتہ عیبًا لم یحل لہ بیعہا حتی یبینہ لقول النبي صلی اللہ علیہ وسلم: المسلم أخو المسلم لا یحل لمسلم باع من أخیہ بیعا (فیہ عیب) إلا بینہ لہ“ رواہ ابن ماجہ (کافي: ۱/۸۳)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند