• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 155124

    عنوان: ویمل پاوچ وغیرہ بیچنا كیسا ہے؟

    سوال: سوال زید کی اسٹل فرنیچر کی دکان ہے ،اس دکان میں زید ویمل پاوچ وغیرہ بیچنا چاہتا ہے ، کیا یہ صحیح ہے یا نہیں؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب مطلع فرما ئیں۔ آپ کی بڑی مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 155124

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:16-15/sn=2/1439

    وِمَل پاوٴچ (Vimal Pouch) وغیرہ یعنی گٹکھا اور تمباکو وغیرہ فروخت کرنا درحقیقت ایک مضر صحت چیز کو فروغ دینا ہے؛ اس لیے ایسی چیزوں کو فروخت کرنا کراہت سے خالی نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند