• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 606486

    عنوان:

    سامان کی تصویروں کے ذریعہ تجارت کرنا؟

    سوال:

    ایک خاتون کم سرمایہ میں گھر پر سے ہی آن لائن اسٹے گرام{ online Instagram }سے تجارت شروع کی ہے ۔ اس تجارت کا پورا دارومدار تصویریں(سامان کی) کھینچ کر اور ویڈیو (سامان کی) بنا کر ڈالنے پر منحصر ہے ۔ کیا ایسے میں کسی عورت کا تصویر جو پہلے سے ہی موجود ہو (بیچنے والا سامان استعمال کرتے ہوئے ) استعمال یعنی post کرنا جایز ہوگا تاکی زیادہ لوگ تک رسائی ہو سکے ۔ کیونکہ کہ وہ عورتوں کے followers زیادہ ہو تے ہیں۔ دوسرا مثلہ یہ ہے کہ جو ویڈیو ڈالتے ہیں اس میں گانہ/ میوزک یا دھن ہوتا ہے اس کے بغیر وہ پوسٹ نہیں ہو تا اگر کیا بھی جائے توبہت کم لوگوں تک رسائی ہو تی ہے ۔ کیونکہ کہ ہر وقت کوئی گانہ/میوزک یا دھن مشہور ہو تا ہے اور زیادہ لوگوں تک رسائی ہو پاتی ہے ۔ ایسے میں کیا گانہ/میوزک یا دھن کے ساتھ ویڈیو ڈالنا جایز ہوگا۔ کیا اس طریقے سے ہونے والی آمدنی حرام تو نہیں ھو گی۔ براہِ کرم رہنمائی فرمائیں۔ اور آپ سے دعا کی درخواست ہے ۔ اللہ آپ کو جزاء خیر عطا فرمائے ، آمین۔

    جواب نمبر: 606486

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 201-151/D=03/1443

     (۱) سامان کی تصویریں کھینچ کر ویڈیو بناکر آن لائن اسٹے گرام میں ڈالنا اور اس کے ذریعہ جائز سامانوں کی تجارت کرنا درست ہے لیکن سامان کے ساتھ کسی جاندار کی تصویر ڈالنا بالخصوص عورت کی سخت گناہ ہے خواہ تصویر پہلے سے اسٹے گرام میں موجود ہو۔

    (۲) میوزک اور دُھن تو سننا سنانا منع اور سخت گناہ ہے اور گانا اگر مرد کی آواز میں ہے اور جائز مضمون پر مشتمل ہے تو اس کے ڈالنے کی گنجائش ہے جانور کی تصویر ڈالنے یا میوزک اور دُھن ڈالنے سے آمدنی میں کراہت آئے گی حرام کا حکم تو نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند