معاملات >> بیع و تجارت
سوال نمبر: 6252
شرعا بائع بیعانہ ضبط نہیں کرسکتا۔ لیکن بیعانہ ضبط نہ کرنے سے بائع کونقصان ہوتا ہے۔ مثلا وہ مبیع کو نہ بیچ سکتا ہے اور نہ کرایہ پر دے سکتا ہے اور آخر میں مشتری مبیع کی خریداری سے انکار کر دیتا ہے۔ کیا بائع کو اس نقصان سے بچانے کی کوئی جائز صورت ہے؟

جواب نمبر: 6252
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1294=1095/ ب
بائع کے لیے بیعانہ کا واپس کرنا ضروری ہے، اور جہاں تک بائع کے نقصان کی بات ہے تو اسے اس طرح کا معاملہ نہیں کرنا چاہیے، براہِ راست لین دین کا معاملہ کرنا چاہیے، نقد کاروبار کرنے میں آپ کو اس طرح کی پریشانیوں کا سامنا نہیں ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند