• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 7541

    عنوان:

    پینٹ شرٹ بیچنے کی تجارت کا کیا حکم ہے چاہے وہ ریڈی میڈ ہو یا ایسا کپڑا جسے سلا جانا ہے؟ (۲) جس بستر پر مرداور عورت صحبت کرلیں ان کا کیا حکم ہے، اگر اس پر منی کا کوئی قطرہ نہ لگاہو؟ (۳) غیر مسلم ہوٹلوں پر مرغی بیچنے کا کیا حکم ہے جب کہ ہمیں معلوم ہے کہ ان کو حرام طریقہ سے ذبح کیا جائے گا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 7541

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1498=1414/ د

    (۱) مکروہ ہے۔

    (۲) پاک ہے، اگر منی کا قطرہ لگ گیا ہو تو اتنا حصہ دھوکر پاک کرلیں۔

    (۳) جائز ہے، احتیاط کرلے تو بہترہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند