• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 2819

    عنوان:

    سوال یہ ہے کہ میں نے اپنی زمین پلاٹینگ کے لیے بروکر کمپنی ( دلالی) کو دے رکھی ہے، اس کی رقم مجھے پلاٹ بکنے کی صورت میں قسط وار ملتی ہے، اس کی زکاة کی ادائیگی کس طرح ہوگی؟

    سوال:

    سوال یہ ہے کہ میں نے اپنی زمین پلاٹینگ کے لیے بروکر کمپنی ( دلالی) کو دے رکھی ہے، اس کی رقم مجھے پلاٹ بکنے کی صورت میں قسط وار ملتی ہے، اس کی زکاة کی ادائیگی کس طرح ہوگی؟

    جواب نمبر: 2819

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 141/ د= 16/ ک

     

    جب بروکر کی معرفت آپ کی زمین فروخت ہوگئی اور قیمت کا قسط وار ملنا طے ہوگیا ہے تو اس وقت سے آپ بجائے زمین کے اس کی قیمت کے مالک ہوگئے ہیں، اگر پہلے سے آپ صاحب نصاب نہیں ہیں تو اس وقت سے سال پورا ہوجانے پر آپ کو اس رقم کی زکاة ادا کرنی واجب ہے۔ اور قسط وار وصول ہونے کی صورت میں آپ یہ بھی کرسکتے ہیں کہ جس قدر رقم وصول ہوتی جائے اس کی پچھلے دنوں کی زکاة ادا کرتے رہیں۔ اور صاحب نصاب پہلے سے ہونے کی صورت میں جب آپ کا سال پورا ہوتا ہے اور آپ دیگر اموال کی زکاة نکالتے ہیں اسی وقت اس رقم کی بھی نکالیں چاہے واجب الوصول پوری رقم کی یا جیسے جیسے رقم وصول ہوتی جائے اس کی زکاة گذشتہ ایام کا حساب کرکے نکالتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند