• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 605243

    عنوان:

    شادی كی تقریب كو سجانے والے سامان كی خرید وفروخت كرنا؟

    سوال:

    کیا مہندی اور بارات کی تقریب کو سجانے میں استعمال ہونے والی چیزوں کا بزنس کرنا جائز ہے؟ نیز مہندی ، بارات ، شادی کی رات میں بیڈ اور جہاں تقریب ہورہی ہو وہاں کے ایریا کو سجانے کے سامانوں کے بزنس کرنے کے بارے میں بھی بتائیں۔

    جواب نمبر: 605243

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1067-742/D=11/1442

     تصویر یا حرام امور پر مشتمل نہ ہو تو سجاوٹ کا سامان فروخت کرنا فی نفسہ مباح ہے پس مہندی بارات بیڈ وغیرہ کی سجاوٹ میں استعمال کی جانے والی چیزوں کا بزنس جائز ہے۔ اس کی آمدنی کو حرام نہیں کہیں گے؛ البتہ شادی کے موقعہ پر بارات بیڈ مہندی وغیرہ میں فضول خرچی سے اجتناب کرنا چاہئے۔ ان کاموں میں فضول خرچی اور بے جا اسراف کرنے والا گناہ کا مرتکب ہوگا۔ ارشاد خداوندی ہے إنَّ الْمُبَذِّرِیْنَ کَانُوْا إخْوَانَ الشَّیَاطِیْنِ شادی سادگی کے ساتھ کرنا چاہئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے افضل النکاح برکة ایسرہ موٴنة۔ سب سے بابرکت نکاح وہ ہے جس میں خرچ اور بوجھ کم سے کم ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند