• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 10543

    عنوان:

    کیا ایک شخص کوئی چیز کسی بھی قیمت پر فروخت کرسکتا ہے؟ یعنی میرے پاس کوئی بھی چیز ہے جو بنیادی ضرورت کی نہیں اور میں اس کا کوئی عیب نہیں چھپاتا لینے والا مارکیٹ قیمت جانتا ہے تو کیا اسلام اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ میں اپنی چیز کی کوئی بھی قیمت لے لوں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10543

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 179=148/ ھ

    بتراضئ طرفین جائز ہے، دھوکہ دینا یا مقررہ قیمت سے اتنی زائد لینا کہ جو خلافِ مروت سمجھی جائے ناجائز اور مکروہ ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند