• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 38674

    عنوان: نا بالغ بچے كا حصہ بیچنا؟

    سوال: ایک صاحب کے تین بچے اور دو بچیاں ہیں، ان میں سے ایک بچہ نابالغ ہے، باپ کا انتقال ہو گیا ہے، ان کی بیوی شوہر کی جائداد کو فروخت کرنا چاہتی ہیں، جب کی ایک بچہ نابالغ ہے، کیا یہ جائز ہے اور ساتھ ہی ایک ضرورت یہ بھی ہے کی بچیوں کی شادی بھی کرنی ہے تو اس حالت میں کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 38674

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 883-883/M=6/1433 اگر اس بچے کے بالغ ہونے تک انتظار کرلینے میں کسی مشقت اور ضرر کا اندیشہ نہ ہو تو انتظار کرلیا جائے اور اگر بچہ بہت ہی چھوٹا ہو اور بچیوں کی شادی کے لیے متروکہ جائداد کو فوری طور پر فروخت کرنے کی سخت ضرورت ہو اور جائداد ناقابل تقسیم ہونے کی وجہ سے بیچنے کے علاوہ کوئی شکل نہ ہو اور اولاد کی طرف سے بھی اجازت ہو تو فروخت کی جاسکتی ہے، بیچ کر ہرایک کو حصہ دیدا جائے، بچیوں کے حصے کی رقم ان کی اجازت سے ان کی شادی میں خرچ کی جاسکتی ہے، اور جتنا روپیہ اس نابالغ بچے کا نکلتا ہو اس کو محفوظ رکھا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند