• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 27378

    عنوان: جب ناپاک چیزوں کی تجارت ممنوع ہے تو گوبر (جو کھاد کے لیے خریدی جاتی ہے) یا گوبر کے اوپلے بیچنے کی اجازت ہے یا نہیں؟ براہ کرم، مدلل جواب دیں۔ 

    سوال: جب ناپاک چیزوں کی تجارت ممنوع ہے تو گوبر (جو کھاد کے لیے خریدی جاتی ہے) یا گوبر کے اوپلے بیچنے کی اجازت ہے یا نہیں؟ براہ کرم، مدلل جواب دیں۔ 

    جواب نمبر: 27378

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1692=1692-12/1431

     ناپاک چیزوں کی تجارت مطلقاً ممنوع نہیں ہے، گوبر اور اس کے اُوپلے کی خرید وفروخت جائز ہے: وفي البحر عن السراج: ویجوز بیع السرقین والبعر والانتفاع بہ الوقود بہ․ (شامی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند