• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 174

    عنوان: مانسہرہ سے میرا شہر سوابی تقریباً 150کلومیٹر دور ہے۔ میں مانسہرہ میں قصر نماز پڑھوں گا یا پوری نماز پڑھوں گا؟

    سوال: میں سوابی شہر سے تعلق رکھتا ہوں اور مانسہرہ میں ایک پرائیویٹ تنظیم کے ساتھ کام کرتا ہوں۔ مانسہرہ سے میرا شہر سوابی تقریباً 150کلومیٹر دور ہے۔ اس تنظیم کے ساتھ میرا ایک سال کام کا معاہدہ ہے۔ عموماً میں ہر ہفتہ دو دن کے لیے گھر چلاجاتا ہوں۔ سوال یہ ہے کہ میں مانسہرہ میں قصر نماز پڑھوں گا یا پوری نماز پڑھوں گا؟

    جواب نمبر: 174

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوی: 197=196/م)

    اگر مانسہرہ میں چودہ دن یا اس سے کم ٹھہرنے کی نیت ہوتی ہے، جیسا کہ سوال مذکور سے مفہوم ہوتا ہے، تو ایسی صورت میں آپ کے ذمہ قصر واجب ہے، ورنہ اتمام (پوری پڑھنا) لازم ہے۔ درمختار میں ہے: فیقصر ان نوی الاقامة في اقل منہ اي في نصف شھر ۔۔۔الخ (الدر المختار مع الشامي، 2/606)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند