• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 151779

    عنوان: رمضان المبارک میں ائمئہ مساجد کو دئے جانے والے ہد یہ کی شرعی حیثیت

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین مسئلئہ ذیل کے بارے میں کہ زید ایک مسجد میں امام ہے اور اس مسجد کی کمیٹی کا یہ قاعدہ ہے کہ ہر سال امامِ مسجد کورمضان المبارک میں تنخواہ کے علاوہ کچھ رقم بطورِ ہدیہ دیتے ہیں اگر چہ تراویح کوئی بھی شخص پڑھائے ،لیکن اِس سال جب کہ تراویح خود امامِ مسجد ہی پڑھارہا ہو تو کیا اس صورت میں امام کا ہدیہ لینا شرعی نقطئہ نظر سے جائزہے ؟ واضح رہے کہ امام اگر تراویح نہ بھی پڑھائے تو بھی ہدیہ دیا جاتا ہے ،مسئلہ اختلافی ہے ، لہذا، جواب سے جلد آگاہ فرمائیں۔ عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 151779

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 844-686/D=10/1438

    جب وہ امام کی سالانہ خدمت ہے تراویح پڑھانے ا ور قرآن سنانے سے اس کا تعلق نہیں ہے؛ لہٰذا امام صاحب کو ایسا ہدیہ دینے میں کوئی حرج نہیں ان کا لینا بھی جائز ہے البتہ اس بات کا لحاظ کرلیا کریں کہ خاص ختم قرآن کے دن دینے کا معمول نہ بنائیں؛ بلکہ شروع رمضان، اخیر رمضان یا عید وغیرہ کسی موقعہ پر دیدیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند