• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 169806

    عنوان: صف میں جگہ ہوتےئے ہوئے بالكل كنارے كھڑا ہونا

    سوال: جناب مفتی صاحب مسئلہ عرض ہے کہ ایک صاحب ہمارے محلہ میں ہے جو ڈاکٹر ہے ان کا معمول یہ ہے کہ وہ نماز میں شریک ہوتے ہیں لیکن سارے لوگوں کے ساتھ صف میں کھڑے نہیں ہوتے بلکہ صف کے کنارے کھڑے ہوتے ہیں یہاں تک کہ لوگ آتے آتے صف ان تک پہونچ جاتی ہے ، کیا یہ عمل گناہ کا باعث نہیں ؟

    جواب نمبر: 169806

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:670-576/sd=8/1440

    مذکورہ صاحب ایسا کیوں کرتے ہیں ؟ کیا اُن کو کوئی عذر ہے ؟ بہرحال!بلا عذر اس طرح کھڑا ہونا مکروہ ہے ، احادیث میں صف میں مل کر کھڑے ہونے کی تاکید آئی ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند