• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 35964

    عنوان: اذان اور نماز کے بعد کھڑے ہوکر سلام پڑھنا کیسا ہے؟

    سوال: (۱) اذان اور نماز کے بعد کھڑے ہوکر سلام پڑھنا کیسا ہے؟اگر غلط ہے تو کیوں اور صحیح کیوں؟ (۲) نماز کے وقت اقامت میں اشہد ان الا الہ پہ کھڑے ہونی کی کیا حکمت ہے؟

    جواب نمبر: 35964

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 79=79-1/1433 (۱) اذان ونماز کے بعد کھڑے ہوکر سلام پڑھنا ثابت نہیں، اس لیے یہ طریقہ غلط ہے، من أحدث في أمرنا ہذا ما لیس منہ فہو ردّ (حدیث) (۲) أشہد أن لا إلہ پر کھڑے ہونے کا حکم کس کتاب میں لکھا ہے؟ شروع تکبیر سے ہی کھڑا ہونا افضل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند