• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 600516

    عنوان: سجدہ میں جاتے وقت مائک کی وایرکو ہٹانا؟

    سوال:

    امید کہ آپ بخیر ہوں کیا فرماتے ہیں مسئلہ ذیل کے متعلق علماء کرام و مفتیان عظام مدلل جواب تحریر فرماکر شکریہ کا موقع فراہم کریں۔ امام صاحب رکوع سے کھڑے ھونے کے بعد سجدہ میں جاتے وقت مائک کی وایرکوہاتھ کی انگلیوں سے پکڑتے ہیں اور انگلیوں میں گھماتے اور زمین پر پہنچ کر نیچے رکھتے ہیں اور یہ عمل ہر رکعت میں کرتے ہیں۔جس سے عمل کثیر ھونا صاف ظاہر ہوتا ہے ۔ سوال۔کیاامام صاحب کایہ عمل کرناجائزھے ؟ سوال۔آیا امام صاحب کا یہ عمل نمازکو فاسدکرتا ہے ؟ سوال۔مذکورہ امام کے پیچھے اب تک کی پڑھیں ہوئی نمازکا شرعی حکم کیا ہے ؟

    جواب نمبر: 600516

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 175-136/H=02/1442

     ایک ہاتھ سے وائر کو پکڑ کر غالباً الگ کر لیتے ہوں گے تاکہ پیروں میں الجھ کر تار الگ نہ ہو مبادا آواز نہ پہونچ کر نمازیوں کی نمازیں خراب نہ ہوجائیں اگر ایسا ہے تو یہ عمل کثیر نہیں بلکہ اس صورت میں نماز کے فاسد ہونے کا حکم بھی نہ ہوگا؛ البتہ اگر ضرورت نہ ہو تو اس عادت کو ترک کردینا بہتر ہے اور انگلیوں میں وائر کو گھمانے کی تو مطلق ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند