• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 158837

    عنوان: جو بندہ مسجد میں اذان دے تو کیا اقامت بھی اسی کو کہنا ضروری ہے

    سوال: حضرت مفتی صاحب! میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ جو بندہ مسجد میں اذان دے تو کیا اقامت بھی اسی کو کہنا ضروری ہے یا کوئی دوسرا بھی تکبیر اقامت کہہ سکتا ہے؟ کیونکہ اس مسجد میں کوئی موٴذن نہیں اور دو امام ہیں۔ یہ مسجد لیبر کیمپ میں واقع ہے۔

    جواب نمبر: 158837

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 667-509/sn=6/1439

    اقامت موٴذن کی اجازت سے دوسرا آدمی بھی کہہ سکتا ہے؛ لیکن بہتر یہ ہے کہ جو شخص اذان دے اقامت بھی وہی کہے․․․ الأفضل أن یکون الموٴذن ہو المقیم أي لحدیث من أذّن فہو یقیم وتمامہ في حاشیة نوح (الدر مع الرد، ۲/ ۶۴، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند