سوال: میں ضلع مئو یوپی سے ہوں اور فی الحال سعودی عرب میں مقیم ہوں اور مسلک حنفی کی تقلید کرتا ہوں ہم کو یہاں پر یہ مشکل درپیش ہے کہ سعودی لوگ وتر کی نماز اس طرح پڑہتے ہیں کہ دو رکعت پر سلام پہیر دیتے ہیں اور پہر سے نیت باندہ کر ایک رکعت پڑھتے ھیں وہ اس طرح کہ رکوع کے بعد ھاتہ اٹھا کر لمبی دعا کر تے ہیں جو حنفی طریقہ سے الگ ہے اور امام کی اتباع میں ہم لوگ بھی کرتے ہیں تو کیا یہ طریقہ صحیح ہے اور کیا ہماری نماز درست ہے برائے مہربانی تشفی بخش جواب دیں اور وجہ بہی بتا ئیں.
جواب نمبر: 5422101-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1246-1246/M=10/1435-U
حنفی مسلک میں وتر کی تین رکعت نماز ایک سلام کے ساتھ ہے، جو امام وتر دو سلام کے ساتھ پڑھاتا ہو، حنفیوں کو اس کے پیچھے وتر پڑھنا درست نہیں، حنفی حضرات اپنی وتر الگ سے باجماعت کسی دوسری جگہ میں پڑھا کریں۔