• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 177540

    عنوان: جس نے دوسرے كی زمین كی فرضی رجسٹری كرالی كیا اس سے زمین خریدنا درست ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے اکرام اس مسئلہ کے بارے میں قرآن و حدیث کی روشنی میں ۔ ایک شخص نے اپنے تایا کی زمین کی فرضی رجیسٹری کرا لی اور قانونی طور پر مالک ہو گیا ۔اور وہی قابض ہے، اب وہ اسے فروخت کرنا چاہتا ہے ، کیا خریدار ایسی زمین کو اس صورتحال کا مکمل علم ہونے کے باوجود خرید سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 177540

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:759-593/L=8/1441

    مذکورہ بالا صورت میں جانتے ہوئے خریدار کے لیے اس زمین کا خریدنا جائز نہ ہو گا ۔

    قال علیہ الصلاة والسلام: من اشتری سرقة وہو یعلم أنہا سرقة، فقد شرک فی عارہا واثمہا۔ (فیض القدیر: رقم: ۸۴۴۳) وقال الحصکفی: لا یجوز التصرف فی مال غیرہ بلا اذنہ ولا ولایتہ (الدر المختار، کتاب الغصب، مطب فیما یجوز من التصرف بمال الغیر بدون اذن صریح) لم یحل للمسلم أی یشتری شیئا یعلم أنہ مغصوب أو مسروق أو مأخوذ من صاحبہ بغیر حق۔ ( الحلال والحرام فی الاسلام ، ص: ۲۱۶)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند