• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 163670

    عنوان: كیا آئی بی پی ایس كی ملازمت كرسكتے ہیں؟

    سوال: آئی بی پی ایس ایک بینک کی ملازمت ہے کیا اس کو کر سکتے ہیں؟ آئی بی پی ایس آفیسر کے کا کام یہ ہیں:۔ (۱) قانونی دستاویزات بنانا ۔ (۲) دستاویزات کا ایضاح کرنا۔ (۳) ہر بینک کا ایک وکیل ہوتا ہے اس کی مدد کرنا خاص طور پر مقدمات کو حل کرنے میں۔ (۴) اگر بینک کسٹمر قانونی مدد چاہے تو اس کی مدد کرنا۔ (۵) تنخواہ سینٹرل گورنمنٹ کی جانب سے دی جائے گی۔

    جواب نمبر: 163670

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1361-1203/L=11/1439

    صورت مسئولہ میں ذکر کردہ تمام امور مثلاً قانونی دستاویز بنانا، دستاویز کا اعادہ کرنا، بینک کی طرف سے مقدمات کے اندر وکالت کرنا بینک کسٹمر کی مدد کرنا وغیرہ وغیرہ اگر یہ تمام امور سودی معاملہ سے متعلق ہیں جیسے لون وغیرہ تو چونکہ سود بذاتِ خود حرام ہے اس لیے ایسی ملازمت جس کے اندر سودی معاملات پر معاونت ہو جائز نہیں، اور اگر اس ملازمت میں سودی معاملات پر معاونت نہ ہو تو اس کی گنجائش ہے ولا تعاونوا علی الإثم والعدوان (القرآن) عن جابر قال لعن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آکل الربا وموٴکلہ وکاتبہ وشاہدیہ وقال ہم سواء (مسلم شریف، ۲/۲۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند