• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 9229

    عنوان:

    میرا تعلق پاکستان سے ہے اور روزگار کے لیے امریکہ میں مقیم ہوں، یہاں ایک سٹور میں کیشیر کا کام کرتا ہوں، گاہک گوشت، سور کا گوشت اور اس گوشت سے بنی اشیاء بھی خریدتے ہیں، اور مجھ کو یہ اشیاء اسکین کرکے ان کی قیمت وصول کرنا ہوتی ہے۔ شرعی لحاظ سے میرا یہ روزگار کیسا ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 9229

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2479=2053/ ب

    خنزیر کا گوشت حرام ہے اس کا فروخت کرنا بھی حرام ہے۔ اور حرام کام کی آمدنی بھی حرام ہوتی ہے۔ اس لیے آپ کا یہ روزگار صحیح نہیں ہے، کوئی دوسرا جائز کام اختیار کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند