• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 65686

    عنوان: ضرورت پر بطور نمونہ خون دینا

    سوال: میں پیرا میڈیکل فیلڈ(para medical field) میں ریسرچ کررہاہوں، کبھی کبھار میرے رفیق کار کو بطور نمونہ خون کی ضرورت پڑتی ہے کچھ نئے کیمیکل کی جانچ کے لیے تو کیا میں اس کے لیے اپنا خون دے سکتاہوں؟یا وہ خود اپنے خون کا استعمال کرسکتاہے؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 65686

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 840-778/SN=8/1437

     

    کیمیکل کے اثر کی جانچ کے لیے اولاً یہی کوشش کی جائے کہ انسانی خون کے بجائے جانوروں کاخون یا کوئی دوسرا مادہ استعمال ہو، اگر جانوروں کا خون یا دوسرا مادہ کسی طرح بھی اس کے لیے کارآمد نہ ہوتو آپ اپنے خون کے چند قطرات بھی بلا معاوضہ اس مقصد کے لیے دے سکتے ہیں، معاوضہ کے ساتھ نہیں۔ نیز آپ کا رفیق کار بھی مجبوری کی صورت میں بقدر ضرورت اپنا خون اس مقصد کے لیے استعمال کرسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند