• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 31450

    عنوان: سودی ادارے میں ملازمت كرنا؟

    سوال: میں انشورنس کارپوریشن میں مستقل ملازم ہوں، اس ادارہ میں ملازمت کرنا شریعت کی رو سے کیسا ہے؟اور کیا ان پیسوں سے بندہ حج کر سکتا ہے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 31450

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 736=736-5/1432 اگر آپ کا کام سود لکھنے، پڑھنے یا سودی حساب وکتاب کرنے کا ہے تو از روئے شرع یہ کام ناجائز ہے اور ناجائز پیسے سے حج مقبول نہیں، گرچہ فریضہ ادا ہوجاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند