• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 3089

    عنوان: کیا کالے رنگ کا خضاب بالوں یا داڑھی میں لگاسکتے ہیں ؟

    سوال:

    کیا شریعت میں کالے رنگ کا خضاب بالوں یا داڑھی میں لگاسکتے ہیں یا نہیں؟ ایک عرب عالم (علامہ یوسف قرضاوی) کی کتاب میں شاید بتیس یا چالیس سال تک کے نوجوانوں کو اس کی اجازت ہے۔ براہ مہربانی، شریعت کی روشنی میں اس کا جواب دیں۔

    جواب نمبر: 3089

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 514/ل=514/ل

     

    سیاہ خضاب کسی شرعی مصلحت سے لگانا مثلاً جہاد میں شرکت کے لیے جائز ہے۔ اور اگر کوئی شرعی ضرورت نہ ہو تو خالص سیاہ خضاب لگانا مکروہ ہے: أما الخضاب بالسواد فمن فعل ذلک من الغزاۃ لیکون أھیب فی عین العدو فھو محمود منہ اتفق علیہ المشائخ و من فعل ذلک لیزین نفسہ للنساء أو لیحبب نفسہ الیھن فذلک مکروہ و علیہ عامۃ المشائخ۔ (عالمگیری: 5/359)

    اول مہندی لگا کر بال بھورے کر لیے جائیں یا مہندی اور وسمہ ملا کر لگایا جائے، جس سے خالص سیاہی نہیں آتی، تو یہ جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند