• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 52157

    عنوان: کیا یو ٹیوب پر ویڈیو کہانیاں دیکھنا جائز ہے؟

    سوال: کیا یو ٹیوب پر ویڈیو کہانیاں دیکھنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 52157

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1024-818/B=7/1435-U ویڈیو اور یوٹیوب آلہٴ لہو ولعب ہے اس میں شریعت مقدسہ کے احکام ومسائل دیکھنا اسی طرح خدا کے سب سے مقدس وبرگزیدہ گروہ کے حالات دیکھنا یہ بے ادبی ہے، پھر ویڈیو کے بنانے والے سب فساق وفجار ہوتے ہیں، ان کے جمع کردہ حالات معتبر نہیں، اس لیے ویڈیو پر ان کے حالات دیکھنا جائز نہیں، جو معتبر کتابیں انبیاء کے حالات پر لکھی ہوئی ہیں، انھیں پڑھنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند