عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 168006
جواب نمبر: 16800601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:418-384/sd=6/1440
وضوء کے لیے پانی میں ہاتھ ڈال کر چلو بھرنے سے ضرورة پانی مستعمل نہیں ہوتا، ہاں اعضائے وضوء کو دھونے کے بعد جو پانی گرتا ہے ،گرنے کے بعد وہ مستعمل ہوجاتا ہے۔ فَلَوْ قَصَدَ الِاغْتِرَافَ وَنَحْوَہُ کَاسْتِخْرَاجِ کُوزٍ لَمْ یَصِرْ مُسْتَعْمَلًا لِلضَّرُورَةِ.۔ ( رد المحتار ) ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرا سوال سونے اور پاکی کے بارے میں ہے۔ میں
بستر پر سوتاہوں اورکبھی ناپاکی (احتلام )میرے بستر کو گیلا کردیتی ہے اور وقت کے
ساتھ وہ خشک ہوجاتا ہے اوربستر دھلنے کی کوئی سبیل نہیں ہوتی ہے۔ تواگر میں اسی
بستر پر وضو کرکے سوتاہوں (اس جگہ پر جہاں پر نجاست لگی تھی ) تو کیا اس سے پاک
بستر پر سونے کا جو حکم ہے اس کے خلاف ہوگا (کیوں کہ بستر پاک نہیں تھا )؟ اور
برائے کرم مجھے بتائیں کہ ایک گندے کپڑے کو جو کہ انزال یا احتلام وغیرہ سے ناپاک
ہوگیا ہے اس کو پاک کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے اور کیا اس کپڑے کو دوسرے پاک کپڑوں
کے ساتھ دھل سکتے ہیں یا ہمیں اس کوالگ سے صاف کرنا ہوگا؟
آپ کے جواب نمبر11269کا بہت بہت شکریہ۔ شاید میں اپنے سوال (وضو سے متعلق) کو واضح نہیں کرپایا تھا۔ میرے پوچھنے کا مطلب شروعاتی دور میں جب ہاتھ دھوتے ہیں یعنی پنجہ سے لے کر انگلیوں تک کو جب دھوتے ہیں توکیسے دھوئیں گے یعنی دایا ں بایا، دایاں بایاں دایاں بایاں یا لگاتار تین بار دایاں دھلیں گے اور پھر تین بار بایاں؟ امید ہے کہ رہنمائی کریں گے۔مجھے افسوس ہے کہ میں پہلے صحیح طریقہ سے پوچھ نہیں سکا۔
1711 مناظر(۱)اگر
کسی مقتدی کا وضو ٹوٹ جائے تو وہ اپنی نماز کیسے پوری کرے جب کہ(۱) امام صاحب نماز پوری کرچکے ہوں (۲)امام صاحب ابھی نماز پڑھا رہے ہوں؟ جواب
مثال دے کر عنایت فرماویں۔
(۲) پینٹ یا پائجامہ اوپر سے (نیفے کے
پاس سے) موڑ کر یا نیچے سے موڑ کرنماز پڑھنا کیسا ہے؟
میرے ایک چچا جن کی عمر 70سال سے زائد ہے ان کے ذمہ بہت ساری قضا نمازیں اور روزے ہیں۔ اب وہ بستر پر پڑگئے ہیں، چلنے پھرنے کے قابل نہیں ہیں اورپیشاب پر کنٹرول نہیں ہے۔ پیشاب کی ایک تھیلی ہمیشہ ان کے ساتھ رہتی ہے۔ حال میں انھوں نے مجھ سے کہا کہ پانچ وقت کی نمازیں اداکرنا چاہتے ہیں۔کیا آپ اس بارے میں کوئی طریقہ بتاسکتے ہیں کہ وہ غسل کیسے کریں گے، جیسا کہ پیشاب کی تھیلی ہمیشہ ان کے ساتھ لگی رہتی ہے، او روہ کس طرح سے نماز اداکریں گے؟ او رذکر کیسے کریں گے تاکہ وہ توبہ کرسکیں؟
7839 مناظرمیں ہندوستانی ہوں اور سعودی عرب میں کام کرتاہوں۔ وضو سے متعلق ایک بات جاننا چاہتا ہوں۔ وضو کرتے وقت جب ہم ہاتھ( کہنیوں سے انگلیوں تک) دھوتے ہیں تو کیا پیر کی طرح تین بار الگ الگ دھونا چاہیے، یا ایک بار دھوئیں ، دوسری بار دھوئیں اور تیسری بار دھوئیں؟ یعنی دایاں ہاتھ تین بار لگاتا ر دھونے کے بعد بایاں ہاتھ لگاتار دھونا چاہیے؟ یا پھر دایاں/بایاں، دایاں/بایاں ، دایاں /بایاں؟
1577 مناظر