عبادات
>>
طہارت
سوال نمبر: 57984
عنوان: اگر کوئی بیوی کو پیچھے والے حصہ یعنی دبر میں اپنا عضو صرف داخل کرکے نکال دے بغیر انزال کے تو اس گناہ کی وجہ سے کیا دونوں پر غسل واجب ہوجائے گا؟
سوال: پہلا سوال: اگر کوئی بیوی کو پیچھے والے حصہ یعنی دبر میں اپنا عضو صرف داخل کرکے نکال دے بغیر انزال کے تو اس گناہ کی وجہ سے کیا دونوں پر غسل واجب ہوجائے گا؟
دوسرا سوال: اگر کوئی اپنی بیوی کی دبر میں انگلی داخل کر کے نکال دے تو کیا اس بیوی پر غسل واجب ہوجائے گا؟ تیسرا سوال: اگر کوئی اپنی دبر میں اپنی انگلی داخل کر دے یا کوئی بھی چیز داخل کردے اور اس کا اپنا انزال نہ ہو تو اس گناہ کی وجہ سے اس پر غسل واجب ہوجائے گا؟
جواب نمبر: 5798401-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 376-375/N=5/1436-U
(۱) اگر دبر میں سپاری چھپ گئی تو خواہ انزال ہو یا نہ ہو دونوں صورتوں میں میاں بیوی دونوں پر غسل فرض ہوجائے گا: کذا في الدر والرد (۱:۲۹۸، ۲۹۹ ط مکتبہ زکریا دیوبند) وشرح المنیة (ص۴۱ ط المکتبة الأشرفیہ دیوبند)
(۲) دبر یا قبل میں انگلی داخل کرنے سے غسل واجب نہیں ہوتا، البتہ اگر کسی کو انزال ہوگیا تواس پر غسل واجب ہوجائے گا: وعرف بہذا عدم الوجوب بإیلاج الأصبع (شامي ۱:۳۰۰)
(۳) انزال کے بغیر اس صورت میں بھی غسل واجب نہ ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند