عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 602248
بلاعذر بالوں کو کالا پیلا نیلا وغیرہ رنگوں میں رنگنا
سوال یہ کہ اگر کوئی مرد یا عورت جس کی عمر کم ہے اور اس کے بال سفید بھی نہیں ہوئے ہیں۔ صرف شوق کی وجہ سے اپنے بالون کو رنگ لگا سکتے ہیں کیا ؟ جیسے آج کل لال، پیلا، نیلا، سفید وغیرہ لگایا جا رہا ہے ۔ جزاک اللہ خیرا
جواب نمبر: 602248
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:436-325/sn=6/1442
اگر فساق کے ساتھ تشبہ لازم نہ آتا ہوتوخالص سیاہ کے علاوہ دیگر رنگوں سے بالوں کو(اگرچہ وہ سیاہ ہوں) رنگنے اور خضاب کرنے کی گنجائش ہے ۔
عن ابن عباس، رفعہ أنہ قال: قوم یخضبون بہذا السواد آخر الزمان کحواصل الحمام، لا یریحون رائحة الجنة (سنن النسائی،النہی عن الخضاب بالسواد ، رقم:5078 )
یستحب للرجل خضاب شعرہ ولحیتہ ولو فی غیر حرب فی الأصح، والأصح أنہ - علیہ الصلاة والسلام - لم یفعلہ، ویکرہ بالسواد، وقیل لا مجمع الفتاوی والکل من منح المصنف․ (الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 9/ 604، فصل فی البیع، مطبوعة: مکتبة زکریا، دیوبند)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند