عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 601570
خود سے منی كا قطرہ نكل جائے تو كیا غسل واجب ہوگا؟
کبھی کبھار بغیر کسی خواہش کے دیگر کاموں کے لیے جسم کو زور دینے سے خود سے منی کا ایک قطرہ اچھل کر یا کبھی آرام سے نکلے تو کیا اس پر غسل کرنا لازم ہوگا..
جواب نمبر: 601570
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 325-290/B=04/1442
بغیر نفسانی خواہش کے جسم کو زور دینے پر جو منی نکل جاتی ہے اس سے غسل واجب نہ ہوگا۔ اپنے عضو مخصوص کو اورکپڑے کو دھوکر پاک کر لینا کافی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند