• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 29818

    عنوان: (۱) اگر اپنے موبائل میں قرآن ہوتو کیا اسے لے کر طہارت خانہ میں جاسکتے ہیں؟(۲) چشمہ پہن کر نماز پڑھ سکتے ہیں کیا ؟(۳) اگر بغیر ٹوپی کے نماز پڑھوں تو کیا نماز ہوجائے گی؟

    سوال: (۱) اگر اپنے موبائل میں قرآن ہوتو کیا اسے لے کر طہارت خانہ میں جاسکتے ہیں؟(۲) چشمہ پہن کر نماز پڑھ سکتے ہیں کیا ؟(۳) اگر بغیر ٹوپی کے نماز پڑھوں تو کیا نماز ہوجائے گی؟

    جواب نمبر: 29818

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 250=169-3/1432

    (۱) ایسے موبائل کو طہارت خانہ لیجانا مناسب نہیں۔
    (۲) پڑھ سکتے ہیں۔
    (۳) نماز ہوجائے گی البتہ بطور سستی کے ایسا کرنا مکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند