• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 55092

    عنوان: جورب پر مسح (موزہ) کسی امام کے نزدیک درست ہے کیا ؟

    سوال: جورب پر مسح (موزہ) کسی امام کے نزدیک درست ہے کیا ؟

    جواب نمبر: 55092

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 24-24/Sn=11/1435-U امام مالک رحمہ اللہ کے نزدیک سوتی موزے پر مسح جائز ہی نہیں، جوازِ مسح کے لیے ان کے نزدیک موزے کا چمڑے سے تیارشدہ ہونا ضروری ہے اور باقی ائمہ امام ابوحنیفہ، امام شافعی اور امام احمد بن حنبل رحمہم اللہ کے نزدیک سوتی موزے پر اس وقت مسح جائز ہے جب وہ اتنا دبیز اور موٹا ہو کہ جوتے کے بغیر صرف موزہ پہن کر مسلسل پیدل چلا جاسکے اور احناف کے نزدیک اس کے علاوہ اور بھی کچھ شرطیں ہیں، الغرض کسی بھی امام کے نزدیک عام مروجہ سوتی موزے پر مسح جائز نہیں (ملخص ما فی ”الفقہ علی المذاہب الاربعہ: ۱/۱۱۴ ط: سلمان عثمان اینڈ کمپنی دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند