• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 29866

    عنوان: براہ کرم، مجھے غسل کے تمام فرائض ،سنت اور واجبات کی مکمل تفصیل بھیج دیں، میں اس بارے میں تذبذب کا شکارہوں۔

    سوال: براہ کرم، مجھے غسل کے تمام فرائض ،سنت اور واجبات کی مکمل تفصیل بھیج دیں، میں اس بارے میں تذبذب کا شکارہوں۔

    جواب نمبر: 29866

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 268=201-3/1432

    غسل میں تین فرض ہیں: (۱) کلی کرنا (۲) ناک میں پانی ڈالنا (۳) تمام بدن پر پانی بہانا۔
    غسل میں پانچ سنتیں ہیں: (۱) دونوں ہاتھ گٹوں تک دھونا (۲) استنجا کرنا اور جس جگہ بدن پر نجاست لگی ہو اسے دھونا (۳) ناپاکی دور کرنے کی نیت کرنا (۴) پہلے وضو کرلینا (۵) تمام بدن پر تین بار پانی بہانا۔ غسل میں کوئی واجب نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند